اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بدستور ایران کیساتھ مذاکرات کرنے کا دعوی کرتے ہیں اور پھر اپنی بے بسی کی خاطر ایرانی وزیر خارجہ پر پابندیاں لگاتے ہیں۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ وہ سپر پاور ہونے کا دعوی کرتے ہیں جبکہ وہ ایرانی بہادر سفارتکار "محمد جواد ظریف" جیسے لوگوں کی سوچ سے خوف زدہ ہیں۔
ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ دشمن عناصر ،ایران کیخلاف پابندیاں لگانے سے پچھتائیں گے اور ایران مخالف پابندیاں، ان کی سیاسی، قانونی اور اخلاقی شکست ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے ملک کے شمالی شہر تبریز کے دورے کے موقع پر "ہریس" کاؤنٹی کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔
انہوں نے مزید کہا ایران کیخلاف پابندیاں لگانا، ایرانی عوام، بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے سامنے ان کے کیے گئے وعدوں کی ناکامی کے برابر ہے۔
صدر روحانی نے کہا کہ وہ ایران کیخلاف پابند عائد کرنے کے ذریعے صرف اپنی ناکامیوں کو برداشت کریں گے اور ایران مخالف پابندیوں سے ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پابندیاں سب پر بُرے اثرات مرتب کریں گے اور یہ ایرانی قوم ہے جو ان پابندیوں سے مفادات حاصل کر سکتی ہیں۔
صدر روحانی نے مزید کہا کہ ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سارے شعبوں میں خودکفیل ہوسکتے ہیں جیسا کہ ابـھی بھی ہم نے جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی بہت بڑی ترقی کی ہے۔
/129
3 اگست 2019 - 04:25
News ID: 966426
ایرانی صدر نے کہا ہے کہ وہ حکومت جو خود کو سپر پاور سمجھتی ہے ایرانی وزیر خارجہ کے انٹرویوز سے خوفزدہ ہے جبکہ وائٹ ہاوس کے مکین بھی ظریف جیسے مدبر سفارتکار کے خیالات سے تشویش میں ہیں.